وڈیو گیم جی ٹی اے گرینڈ تھیفٹ آٹوکا پانچواں حصہ ریلیز ~ American News Blogger :)

Tuesday, September 17, 2013

وڈیو گیم جی ٹی اے گرینڈ تھیفٹ آٹوکا پانچواں حصہ ریلیز



نیویارک… این جی ٹی…بچوں اور بڑوں سمیت ہر عمر کے افراد میں مقبول ویڈیو گیم گرینڈ تھیفٹ آٹو ( Grand Theft Auto)کا پانچواں حصہ مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کر دیا گیا ہے۔جی ٹی اے سیریز کی اس نئی گیم میں لاس اینجلس کے شہر کا نقشہ کھینچا گیا ہے جس میں روایتی سٹائل کے ساتھ ساتھ اور بھی بہت سی نئی چیزیں شامل کی گئی ہیں جس کی وجہ سے شائقین اسے کھیلنے کے لئے بے تاب نظر آتے ہیں۔واضح رہے کہ ایکشن اور خوبصورت مناظر سے بھرپور جی ٹی اے سیریز کی 1997 سے لے کر اب تک کم از کم 135 ملین سے زائدکاپیاں فروخت کی جا چکی ہیں اور امید کی جارہی ہے کہ اس کا پانچواں حصہ سارے ریکارڈ توڑ ڈالے گا۔